پنجاب،گہری دھند کے باعث متعدد موٹر ویز بند

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب میں گہری دھند کی وجہ سے متعدد موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون اور موٹر وے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کردی گئی۔موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر جبکہ کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں