پنجاب، رواں سال  ڈینگی کے7 ہزار کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوزٹویو)رواں سال اکتوبر تک پنجاب میں ڈینگی کے 6 ہزار 874 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ لاہور شہر میں کیسز کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے 139 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 719 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں ایک دن میں 29 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے ایک ہزار 904 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز 13 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں