پنجاب، ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ، 24گھنٹوں  میں 45 افراد متاثر

اسلام آباد(نیوزٹویو)پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 45 کیس  رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکریٹری صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز لاہور میں سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 7، ملتان اور گوجرانوالہ میں 3، اٹک اور اوکاڑہ میں 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔

شیخوپورہ، قصور، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھا میں ڈینگی کا1،1 مریض سامنے آیا۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 85 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں