پنجاب، کے پی انتخابات کیس،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آمد

اسلام آباد(نیوزٹویو)پنجاب اور کے پی انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام سپریم کورٹ آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے چیف جسٹس چیمبر میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیے کی رہی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14مئی کو پنجاب میں صوبائی انتخابات کا حکم دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں