پنجاب ،مفت آٹا سپلائی کی سب سے بڑی اسکیم ختم ہوگئی

لاہور(نیوزٹویو) پنجاب میں 53  ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر مشتمل سب سے بڑی مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے، مجموعی طور پر 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 تھیلے تقسیم کیےگئے جب کہ مفت آٹا اسکیم سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ  محسن نقوی نے اسکیم کامیابی سے ہمکنار کرنے والے افسران اور اہلکاروں کومبارکباد پیش کی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں