پنجاب ،24 گھنٹوں کے دوران 121افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(نیوزٹویو)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 121 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1ہزار 736 کیسز صرف لاہور شہر سے سامنے آئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے مطابق  لاہور میں گزشتہ روز 40، راولپنڈی 46، ملتان میں ڈینگی کے 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں 8، شیخوپورہ اور اٹک میں ڈینگی کے 3 ، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق  قصور، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، اوکاڑہ، جھنگ اور بھکر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 83 مریض جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 30 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں