پنجاب اسمبلی اپوزیشن کادھرنا،انتظامیہ نے بجلی بندکردی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے دھرنے کے دوران ہال خالی کرانے کے لیے انتظامیہ نے بجلی بند کردی جس پر ن لیگ نےاحتجاج کیا اور چیف سکیورٹی آفیسر کے آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اے سی اور بجلی بند کرنے پر ن لیگ نے ہنگامہ آرائی کی، عظمیٰ بخاری اور خواتین دفاتر میں پہنچ گئیں۔اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی کو وارننگ دے رہے ہیں وضو کا پانی، اے سی لائٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک سو اٹھانوے ایم پی ایز میں موجود ہیں، باتھ روم بھی استعمال نہیں کرنے دیا جارہا، گرفتاری کا سامان لایا جا رہا ہے، پرویز الٰہی اور افسر شاہی نے مسلمانوں کو افطاری کا سامان لانے سے منع کر دیا ہے، اگر صورتحال کنٹرول نہ کی گئی تو پھر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، عمران خان بھگوڑا اور پرویز الٰہی اسلام کو بھول چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں