پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طالب علموں کی ماہانہ فیسوں میں اضافہ کردیا

راولپنڈی (نیوزٹویو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)نے پیف پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کی ماہانہ فیس میں اضافے کے ساتھ ای واؤچر(E-Vouchers)متعارف کروانے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مڈل سے ہائیر سیکنڈری لیول پارٹنر سکولوں کی فیس میں 50سے200روپے فی بچہ اضافہ کیا گیا ہے یہ منظوری بورڈ آف ڈائریکٹر کے 84ویں اجلاس میں دی گئی پیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر سعید شفقت کی صدارت میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں بورڈممبر عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، باسط خان (ٹیکنوکریٹ)، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا(ایڈیشنل سیکرٹری)، پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق(اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد علی اعجاز (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب(ڈپٹی سیکریٹری)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے میاں عثمان علی (ایڈیشنل سیکریٹری)، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃ العین میمن، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز)راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس (محمد فاروق) اور دیگر پیف کے سینئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر پیف کے منیجنگ ڈائریکٹر منظر جاوید علی نے بورڈ ممبران کو منظوری کے لئے ایجنڈے پیش کئے اجلاس میں مڈل لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 50روپے، سیکنڈری لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 100روپے اور ہائیر سیکنڈری لیول پارٹنر سکولوں کی فی بچہ فیس میں 200روپے اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی پیف پارٹنرز کو جماعت ششم تا ہشتم فی بچہ50 7روپے، جماعت نہم تا دہم سائنس طلباء1200روپے، آرٹس طلبا 1ہزارروپے اور ہائیر سیکنڈری سائنس طلبا 1700روپے اور آرٹس طلبا 1400روپے ادا کئے جائیں گے اجلاس میں E-Vouchersمتعارف کروانے کی منظوری بھی دی گئی جس سے واؤچرز کارڈز کی پرنٹنگ کے دوران خرچ ہونے والے لاکھوں روپے بچائے جا سکیں گے اور ایجوکیشن واؤچر سکیم پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز کی پیمنٹ میں تاخیر نہیں ہو گی اس موقع پرڈاکٹر سعید شفقت نے کہا کہ طالب علموں کی ماہانہ فیس بڑھانے کا مقصد پارٹنر سکولوں کی مالی اعانت ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پارٹنر سکولوں کو کوالٹی ایجوکیشن کا معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں