پنجاب بھرمیں مزارات کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب بھر میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مزارات کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس ضمن جاری نوٹی فکیشن  4 جون سے 15 جون تک نافذ العمل ہو گا۔ مزارات پر حاضری کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت نے مزارات بند کرا دیئے تھے۔ دوسری جانب این سی او سی نے 7 جون سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کا کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر بھی آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سینما گھر، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہو گی جب کہ اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ این سی او سی کے مطابق ان ڈور اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی۔ ہفتہ اور اتوار کو صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی بھی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں