پنجاب حکومت کامری سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ

لا ہور(نیوزٹویو) پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاں بحق افراد کے ورثا کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے دئیے جا ئینگےیہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر سربراہی میں ہونے والےاجلاس میں کیا گیااجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور آئی جی پنجاب اورکمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شرکت کی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8،8 لاکھ روپے۔دیئے جائیں گے جس کیلئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے کا فنڈ منظورکر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے  اور مری کا انتظامی ڈھانچہ اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا۔جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹر یفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگااجلاس میں مر ی کے روڈ سٹرکچرکو بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مر ی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مر ی میں ہونیوالے اجلاس کے فیصلوں ، سانحہ مری کی تحقیقات کا بھی باقاعدہ اعلان کر ینگے جبکہ ایڈ یشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سر بر اہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں سیکرٹر ی زراعت سمیت اہم افسران شامل ہوں گے دوسری جانب گزشتہ بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں