پنجاب حکومت کا خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزٹویو) پنجاب حکومت نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا  جس کی صدارت وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ویڈیو لنک کے ذریعےکی۔اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر بھی شامل ہوں گے اور کمیٹی اپنی رپورٹ جلد پیش کرےگی۔وزیر پارلیمانی امور نے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں