پنجاب حکومت کے پاس گندم کی کمی نہیں،وزیرِ خوراک پنجاب

لاہور (نیوزٹویو)وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس کسی طرح کی گندم کی شارٹیج نہیں۔لاہورمیں وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو غلط بیانی کرتے دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ فوڈ سیکیورٹی نے کل کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا، ہم نے اس سال 10 لاکھ ٹن گندم زیادہ پری کیور کی ہے۔

حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ وزیرِ موصوف سے کہوں گا کہ غلطی بیانی انہیں زیب نہیں دیتی، آپ اپنی غلط بیانیوں سے اپنی نااہلیوں کو نہیں چھپا سکتے۔وزیرِ خوراک پنجاب نے کہا کہ سرکاری گندم کی سرکاری قیمت پر فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ سرکاری آٹے کی عوام تک فراہمی یقینی بنا رہی ہے، سرکاری گندم کی 2300 روپے فی من فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خوراک پنجاب حسنین بہادر دریشک سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے؟حسنین بہادر دریشک نے جواب دیا کہ جو قانون کہتا ہے پرویز الہٰی صاحب کو وہ کرنا چاہیے، میں سب سے پہلے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں