پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھولنےکافیصلہ

لا ہور(نیوزٹؤیو) پنجاب حکومت نے مارچ کے پہلے ہفتے سے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے گیس اسٹیشنز مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ سی این جی اسٹیشن گزشتہ 85 دنوں سے بند تھے سی این جی سٹیشن ابتدا میں ہفتے کے تین روز کھولے جا ئینگے

 اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9بجےسے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی جب کہ دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق اس فیصلے سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا، لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا، امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔غیاث پراچہ نے بتایا کہ گیس کی بندش سے 450 ارب روپے کی صنعت متاثر ہوتی ہے جس کا مستقل حل نکالا جائے، ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہاہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں