پنجاب میں مون سون کی طوفانی بارشیں،مختلف حادثات میں 17افرادجاں بحق،49زخمی،پی ڈی ایم اے

لاہور(نیوزٹویو) پنجاب میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 17افراد مخلتف حادثات میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ 49زخمی ہوچکے ہیں پنجاب ڈیزاسٹرمینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے نے)پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 اموات، چکوال، شیخوپورہ میں 3، 3 اموات، جھنگ اور فیصل آباد میں 1 ، 1 موت رپورٹ ہوئی، بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہےکہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام ترصورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں