پنجاب کریکولم بورڈ کی سنگین غلطی، تیسری جماعت کی اسلامیات میں کلمہ شہادت سے وحدہ لاشریک کے الفاظ حذف

اسلام آباد( نیوزٹویو) پنجاب کریکولم بورڈ نے یکسں نصاب کے تحت شائع ہونےوالی تیسری جماعت کی اسلا میا ت کی کتاب میں سے کلمہ شہادت میں سے وحدہ لا شریک کے الفاظ حذف کردئیےاس سنگین غلطی پر پنجاب کے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے شد ید احتجاج کیا ہے اور پنجاب بورڈ سے اس غلطی کودرست کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ایک گرلز سکول کی پرنسپل سعدیہ صدیقی نے یکساں نصاب کے تحت  شائع ہو نے والی سوم جماعت کی اسلامیا ت کی کتاب میں اس سنگین غلطی کی نشاندہی کی ہے کتاب کے صفحہ سولہ پر درج کلمہ شہادت کو مختصر کیا گیا ہے اوروہ اکیلا ہے اور اس کا کو ئی شریک نہیں کے ا لفا ظ کاٹ دئیے گئے ہیں پنجاب کریکولم نے اساتذہ کے ا حتجاج اور نشا ندہی کے باوجود ا بھی تک اس کتاب کو مارکیٹ سے وا پس نہیں لیا اور سکولوں میں اسا تذہ کو حذف شدہ الفاظ کے ساتھ ہی کلمہ شہادت پڑھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس پر اساتذہ اور والدین کے ساتھ ساتھ مذہبی حلقے بھی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں اورپنجاب کریکولم بورڈ کے خلاف بھر پو را حتجا ج کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں