پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا کیسزکی شرح میں اضافہ،ادویات کی قلت کا سامنا

لاہور(نیوزٹویو)لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کورونا بخار کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قلت کا سامنا ہے۔ شہر کے بڑے میڈیکل اسٹورز پر بھی کورونا بخار کی گولی دستیاب نہیں ہے۔اس کے علاوہ خون پتلا کرنے والی، مرگی، درد، سکون اور ڈپریشن کی ادویات بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔اس معاملے پر ادویات مینو فیکچررز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات کا خام مال منہگا ہونے سے سستی ادویات بنانا ممکن نہیں ہے۔انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگی ادویات سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں