پنجاب کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) پنجاب کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیامحکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست 2023ء تک ہوں گی۔ اس سے قبل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بھی تمام سرکاری و نجی سکولوں میں 6 جون سے 20 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں