پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، کراچی میں  کل سےبارش کی  پیشگوئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے 22  مارچ تک بارش کے امکانات ظاہر کردیے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ  مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جب کہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے اگلے 4 روز تک بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔

بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جب کہ  تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری ہوئی جس  کے باعث گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان  ہوا۔

تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان ہوا جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں