پنڈدادنخان اور کھیوڑہ سے پی ٹی آئی جیت گئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات،فوادحسین

 اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ الحمداللہ تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ سے پاکستان تحریک انصاف کا میاب ہو گئی ہے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں پولنگ کی شرح سے لگتا ہےعام آدمی نے ان انتخابات میں بھرپور دلچسپی لی ہےاور انتخابی عمل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاللہ کشمیر میں عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے باعث تقویت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں