پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے،گھناؤنی کارروائیاں ہمارے عزم کوپست نہیں کرسکتیں،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزٹویو)‌پا کستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کے طور پر پوری استقامت اور عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائیاں ہیں، ایسی کارروائیوں کا مقصد ملکی داخلی سلامتی صورتحال کو غیرمستحکم کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے تربت اور گوادر میں دہشت گردی کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بشام میں ہونے والے تازہ ترین واقعے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے، پوری قوم چینی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے، ایسے بزدلانہ واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی عوام، سکیورٹی فورسز اور ہمارے شراکت داروں کے عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں