پولیس نےجہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت خودکشی قراردےدی

لاہور(نیوزٹویو) قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت کو خودکشی قراردے دیا ہے عالمگیر ترین کی موت سے متعلق پنجاب فرانزک کی رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو 63 سالہ عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی، وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں