پولیس کے شہید ا ہلکاروں کے ملزمان کی گرفتاری کے لیےڈی آئی جی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)اسلام آباد پولیس کےدو اہلکاروں کی شہادت کے حوالےسے دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہےآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری اور کیس کی تفتیش کےلیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم وقوعے کے ہر پہلو پر تحقیقات عمل میں لائے گی وقوعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئےجدید تکنیکی بنیادوں، ہیومن ریسورسز سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا ا ظہا رکیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں