پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل، مولانا طارق جمیل

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اللہ نے ہر بیماری کی دعا دنیا میں اتار دی ہے۔ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کا دنیا سے خاتمہ ہو چکا ہے تاہم پاکستان ابھی تک پھنسا ہوا ہے کیونکہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نقصان دینے جیسی فرضی باتیں چلتی ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کی حفاظت کیلئے ہیں اور اس لئے والدین پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ پولیو پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور رواں سال صرف 1 پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے سامنے آیا۔ گزشتہ سال 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔ پیر 7 جون سے ملک کے 124 اضلاع میں پولیو مہم کا آ غاز ہوگیا ہے اور پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں