پولیو ٹیم پرنامعلوم افراد کی فائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(نیوزٹویو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں