پہلی تا بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے اسکولوں میں قرآن  پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک بطور مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جبکہ کلاس ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی تھی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں