پیمراکااسحاق ڈارکاانٹرویونشرکرنےپر چینل 24کو10لاکھ روپےجرمانہ

 اسلام آباد(نیوزٹویو) پیمرا نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا انٹرویو نشر کر پر چینل 24کو دس 10 لا کھ روپے جرمانہ کر دیا تفصیلات کے مطابق پا کستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 3 فروری کو نشر کیے جانے والے چینل 24 کے پروگرام دستک  میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹر ویو نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔پیمرا نے چینل 24کی پیمرا قوانین اور احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو متنبہٰ کیا ہے کہ آئندہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ پیمرا اتھارٹی کا 169واں اجلاس جمعرات کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت پیمرا ہیڈ کوارٹرز، اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میجر جنرل)ریٹائرڈ(عامر عظیم باجوہ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابو ذر پیرزادہ، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ، ممبر خیبر پختونخواہ محمد عارفین اور ایگزیکٹیوممبر پیمرا فیصل شیر جان نے شرکت کی۔

اتھارٹی نے سالانہ گراس ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو منظورکر لیا۔اتھارٹی نے میسرز میگا میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی چینل پلاینٹ فن کے لیے دی گئی لینڈنگ رائیٹس کی درخواست کی منظوری دے دی۔اتھارٹی نے پیمرا ڈسٹریبیوشن سروس آپریشنز ریگولیشنز 2011کی ریگولیشن 8 کی سب ریگولیشن (3)   میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ مزید برآں اتھارٹی نے ریجنل ڈائریکٹرز/ سیکریٹریز پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو کونسل کے فیصلے جاری کرنے کے اختیارات کی بھی منظوری دے دی۔

پیمرا نے ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے حوالے سے میسرز شہزاد سکائی کی تیاری سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مورخہ 17 فروری 2022کے مراسلے کے جواب میں کمپنی کو تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں