پینٹاگون کی سیکورٹی ایک مرغی نے توڑ دی

اسلام آباد(ویب نیوز)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ہائی سیکورٹی زون میں ایک مرغی کی آمد نے ہلچل مچا دی ۔دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں میں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتریعنی پینٹاگون کی سیکورٹی ایک مرغی نے توڑ دی۔ پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نظرآئی توہلچل مچ گئی۔ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کوپکڑنے کے لئے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔کافی کوششوں کے بعد مرغی کوپکڑ کرجانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں