پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے8روپےفی لیٹرکمی کا امکان

 اسلام آباد(نیوزٹویو) آئل اینڈ گیس رییگولیٹری اتھارٹی نے بڑھتی مہنگائی سے پریشان حال عوام کےلیے عوام کیلئے اچھی خبرسنائی ہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی سےمتعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔آئندہ 15 دن کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ یاد رہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں