پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 272 روپے فی لیٹرمقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو) رمضان المبارک سے پہلے حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا ہے۔

پیٹرول 5، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 اور مٹی کا تیل تقریباً ڈھائی روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں