پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

 پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں