پیپلزپارٹی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر سینٹ میں توجہ دلا و نوٹس جمع کرا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر ایوان بالا میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا. سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے جمع کروائے جانے والے توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گوٹھکی میں ٹرین کے المناک حادثے میں 66 جانیں ضائع ہوگئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوئےپچھلے کچھ سالوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، وزیر ریلوے بتائیں کہ یہ حادثات بار بار کیوں ہو رہے ہیں حکام کو پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ  ریلوے ٹریک خراب ہے، اس کی مرمت کی جائے، ٹریک کی مرمت نہ کر کے مجرمانہ غفلت برتی گئی، قومی عوامی اہمیت کے حامل اس معاملے پر وزیر ہائوس میں اپنا موقف پیش کریں، حکومت ریلوے کی بحالی میں سنجیدہ نہیں، ریلوے کی بجٹ میں 60 فیصد سے زیادہ کٹوتی کا ذمہ دار کیا ماضی کی حکومتیں ہیں ؟گزشتہ تین سال میں حکومت نے محکمے کی بحالی کے لئے کیا اقدامات لئے ہیں؟ اس حکومت میں 457 سے زائد ٹرین حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں،حالیہ حادثات کا الزام ماضی کی حکومتوں پر ڈالنے سے ثابت ہوتا ہے یہ ملک چلانے کی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں