پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں وفاقی حکومت پرمنظم دھاندلی کا الزام

اسلام آباد(نیوزٹویو) پیپلز پارٹی نے حکومت پرالزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیرکےانتخابات چوری کرنے کی کوشش کررہی ہےانتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرا دی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے لیکن فوارہ چوک پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرعام دھاندلی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں