پیپلز پارٹی نے فون نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکش کمشنر کو خط لکھا دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پیپلز پارٹی آج عام انتخابات کے روز موبائل فون نیٹ ورک کی فوری بحالی کیلئے چیف الیکش کمشنر کو درخواست دے دی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی حالیہ غیر اعلانیہ رکاوٹوں پر تشویش ہے، جو عام انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے، اس ملک گیر رکاوٹ کی وجہ سے ووٹرز اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی کے لیے لاجسٹکس کو مربوط کرنے سے قاصر ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نیٹ ورک سروسز کے بند ہونے سے ووٹرز، امیدواروں اور انتخابی عملے کے لیے مسائل پیدا ہو گئے ہیں جب کہ موبائل نیٹ ورک میں خلل ووٹر ٹرن آؤٹ کو بھی متاثر کرے گا، موبائل نیٹ ورک الیکشن کے دن کے لیے اہم ہے اور ہم ای سی پی پر زور دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں