سعودی عرب کی پی آئی اے کواضافی پروازوں کی اجازت،ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 33سےبڑھا کر 48 کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی ہے پی آئی اے نے اضا فی پروازوں کی اجازت سعودی عرب میں پا کستان کےسفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے حاصل کی ہے پی ائی اے کے کنٹری مینجرنے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار  علی رجب سے ملاقات کی جس کے بعد پی آئی اے نے سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں اب پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنےمیں پیش پیش رہتی ہے ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں