پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں

پی آئی اے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا پہلی پرواز پی کے 189 آج لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی پی آئی اے بحرین کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہےجمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کے لئے پروازیں روانہ ہو گئیں ان براہ راست پروازوں سے مسافر کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گےائر مارشل ارشد ملک سی ای او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہےمنافع بخش روٹس پر پروازیں بحال کرنا پی آئی اے بحالی پلان کا اہم حصۃ ہے مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی مقامات کے لئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔لا ہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی، سیلز مینیجر بابر زمان اور دیگر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے پھول بھی پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں