پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر نجف،بغداداوردمشق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹو یو) پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہوگی لاہور سے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی۔اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا اور 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے ہمیشہ زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے۔قومی ائر لائن زائرین کو مقام مقدسہ پہچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں