پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے ہفتہ میں 35 پروازیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزٹویو) ی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن کو وسیع کرنے کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد اب پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں چلا ئی  جائینگی پروازیں سعودی شہروں جدہ،ریاض،دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائینگی پا کستان سے یہ پروازیں مختلف شہروں اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان اور پشاور سے روانہ ہونگی جبکہ واضح رہے   کہ کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد فلائٹ آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں