پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے 329پا کستانی اور غیرملکی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے پاکستانی اورغیر ملکی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے پی آئی اے کی فلا ئٹ میں 329مسافر سوار تھےقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا 777 بوئنگ جہاز کابل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا ہے پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وضاحت دونوں طیارے پرواز کیلئے مکمل تیار تھے جب مخصوص فوجی نقل و حمل کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اس نقل و حمل کے باعث دیگر کئی ائیر لائنز کے جہاز بھی ہوا میں انتظار کرتے رہے تاہم چند مخصوص طیاروں کی آمد کے بعد پی آئی اے کی فلائٹ کو پرواز کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں