پی آئی اے کا 31مئی سے پاکستان کے 8بڑے شہروں سے حج آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) پی آئی اے نے 31 مئی سے پاکستان کے 8 شہروں کراچی،لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اورکوئٹہ  سے حج آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو حج آپریشن، مذہبی زیارات اور اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے بریفنگ دی، فضائی بیڑے میں اضافے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔حج آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا، پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے چلیں گی، 4 ایئر بس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں سے ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا جبکہ دوسرا اس ماہ کے آخر تک پہنچے گا۔

پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے دمشق اور نجف الاشرف کے فضائی آپریشن کو بھی وسعت دے رہا ہے جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے باکو کی پروازوں کو دگنا اور اسکردو، گلگت اور چترال کیلئے بھی ہفتہ وار پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کارگو پر خصوصی توجہ اور اس کے فروغ کے لئے سفارشات لانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں