پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی پی آئی کی پرواز ٹیک آف کے بعد حادثے سےبال بال بچ گئی ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے انہیں طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اورلینڈنگ کی اجازت طلب کی ایئرٹریفک کنٹرولر کے اجازت دینے کے بعد طیارے نے فوری اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نےحفاظتی اصولوں کے پیش نظر واپس آنے کا فیصلہ کیا مسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کہا جاسکتا تھا خرابی دور کرنے کے بعد جہازدوبارہ منزل مقصود پر روانہ ہوگیا ہے اور وقت مقررہ سے تھوڑی دیر تاخیرسے کراچی پہنچے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں