پی آئی اے کے طیارے میں کچرے کی تصاویر ایک بار پھر منظرِ عام پر

کراچی (نیوز ٹو یو)مسافروں کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو کچرے کا ڈبہ بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 کو لندن سے واپسی پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔برطانیہ کی صفائی کرنے والی ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین نے پی آئی اے کے طیارے میں کچرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں قومی ائیرلائین کو طیاروں میں کچرے کے باعث اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ہر بار ڈیپ کلیننگ کروانی پڑتی  ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے پی آئی اے طیاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے یہ اسلام آباد سے لندن دوران سفر مسافروں کی جانب سے پھینکے گئے کچرے کی تصاویر ہیں،ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے۔حکام نے بتایا کہ پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی۔قومی ائیرلائن کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں