پی آئی اے کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا،جہاز کا ایک انجن ناکارہ

 لاہور(نیوزٹویو) ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 168 مسافر سوار تھے۔کپتان نے جہاز باحفاظت اتارلیا، تاہم پرندہ ٹکرانے سے ایک انجن ناکارہ ہوگیا اور طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔طیارے کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے کراچی سے پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم لاہور آئے گی۔ گزشتہ دو ہفتے کے دوران 4 سے زائد طیارے برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سی اے اے نے بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے ایئر لائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں