پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل 9 کے 22 ویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے اور آل ٹیم آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں خواجہ نافع 17 اور جیسن رائے نے 15 رنز کی اننگ کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور کراچی کنگز کا 5 واں نمبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں