پی ایس ایل سیزن نائن کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن نائن کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کا ترانہ مشہور گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام ”کُھل کے کھیل“ رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے یہ ترانہ اپنے یوٹیوب چینل اور اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔
واضح رہے پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں