پی ایس ایل 9،پشاور زلمی کا کو ئٹہ گلیدی ایٹر کو جیت کے لیے199 رنز کا ہدف

راولپنڈی(نیوزٹویو) پشاور زلمی نےپاکستان سپر لیگ نویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا ہے جمعہ کی رات راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے اننگز کا جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں 46 رنز بنائے جس کا سہرا صائم ایوب کے سر تھا جنہوں نے 12 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی باری کھیلی لیکن اسی اسکور پر سہیل خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔دوسرے اینڈ سے بابر اعظم ڈٹے رہے اور محمد حارث کے ساتھ مل کر اسکور کو 8 اوورز میں 93 تک پہنچا دیا، حارث 20 اور حسیب اللہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو زلمی کی ٹیم 9 اوورز میں 100رنز بنا چکی تھی۔
بابر اعظم نے ایک اور شاندار باری کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 30 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔بابر ایک اور بڑی اننگز کھیلنے کی جانب گامزن تھے لیکن عقیل حسین نے انہیں چلتا کردیا جبکہ دوسرے اینڈ سے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ٹام کوہلر کیڈمور بھی 19 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد حسنین کی وکٹ بن گئے۔اگلے اوور میں عقیل حسین نے زلمی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے لگاتار تین وکٹیں لے کر سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اختتامی اوورز میں روومین پاول ے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28 رنز بنائے جس کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
گلیڈ ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے چار جبکہ سہیل خان، حسنین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں