پی ایس ایل 9،کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں آج مدِمقابل ہوں گی

راولپنڈی(نیوزٹویو) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے مقابلے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں آج مدِمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی اور اس کے ساتھ ہی کراچی کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں