پی ایس ایل 9 ،فائنل مارکہ آج سلطانز اور یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9 کا فائنل مارکہ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل نائن کا چیمپئن کون ہوگا،یہ فیصلہ آج رات کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں ہو گا جس کےلئے دونوں ٹیمیں بہت ہی پرجوش نظر آ رہی ہیں۔اسلام آباد نے دو مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے جبکہ ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے۔
ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور کو ہرا کر فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔


فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں