پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ کے دس سالہ دور میں 290ارب روپے کے برعکس تین سالوں میں بدعنوان لوگوں سے 484ارب روپے نکلوائے،عمران خان ٹویٹ

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نےٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے پا کستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب ا ینٹی کرپشن کی کا رکردگی میں وا ضح فرق ہے مداخلت کے بغیر ا حتساب کے نتائج ملتےہیں موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک ا ننصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے دس 10 سالہ مایوس کن دور کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی عمران خان نے کہا کہ نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کر سکا تھا ن لیگ کت دس سال کے دور میں 430ملین روپوں کے برعکس ہمارے دور میں 2ارب 35کروڑ روپے کی ریکوری ہو ئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں