پی ٹی آئی رہنماافضل چن نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ سےسرگودھارنگ روڈ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن نے سرگودھا رنگ روڈ کو ایک بڑا سکینڈل قراردیتے ہو ئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے ندیم افضل چن نے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سرگودھا رنگ روڈ کا روٹ بیوروکریٹس اورمخصوص ہاوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے تبدیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے کی انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں