پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے لیےبلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری

اسلام آباد(نیوز ٹویو)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا۔تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ’بدلو اسلام آباد، کپتان کے سنگ‘ رکھا گیا ہے۔لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو دکھایا گیا ہے۔پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں